پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان پربدھ کی شام حملہ کیاگیاجس میں حملے کی نیت سے آنے والے 100سے زائد افرادسیاسی رہنماتک نہیں پہنچ سکے۔
آزادبرطانوی نیوزویب سائٹ دی نیوزٹرائب کے نمائندہ اسلام آبادکے مطابق تحریک انصاف چئیرمین کی رہائش گاہ پربدھ کی شام سینکڑوں افرادنے ہلہ بول دیاتھا۔
پاکستانی نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہونے والی سیاسی جماعت تحریک انصاف کی جانب سے جاری کی جانے والی مذمتی پریس ریلیز میں بھی اس واقعہ کی تصدیق کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری کاکہناہے کہ بدھ کی شام ہونے والے واقعہ میں 100 سے زائد شرپسندوں نے عمران خان کی رہائش گاہ کا مین گیٹ توڑ کران کے برادرنسبتی اوراہل خانہ کو زدوکوب کیا۔
ڈاکٹرشیریں مزاری نے وزارت داخلہ،اسلام آبادپولیس اورانتظامیہ کی جانب سے عمران خان کو سیکورٹی فراہم نہ کرنے کی شدید مزمت کی ہے۔انہوں نے موجودہ وزیرداخلہ کی ن لیگ سے ہمدردی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہاہے کہ وزیرداخلہ اپنی غیرجانبداری کھوچکے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری کئے جانے والے بیان میں یہ بھی کہاگیاہے کہ حکومت عمران خان کو دانستہ سیکورٹی فراہم نہیں کر رہی۔
دی نیوزٹرائب کے نمائندہ کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کے بارے میں یہ نہیں بتایاگیاکہ وہ اس واقعہ میں محفوظ رہے ہیں۔یادرہے کہ پاکستان میں 11مئی کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں ورہنمائوں کو سیکورٹی فراہم نہ کرنے پرالیکشن کمیشن کو شدید تنقید کانشانہ بنایاجارہاہے۔
پاکستان کے سیاسی منظرنامے میں عمران خان کی جماعت تحریک انصاف کی اہمیت بیرون ملک بھی محسوس کی جا رہی ہے،حتی کہ امریکی میڈیابھی آمدہ انتخابات کو بلے اورشیرکے درمیان اصل مقابلہ قراردے رہاہے۔

.jpg)
No comments:
Post a Comment